یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی عدالت نے 17 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ یہ افراد مبینہ طور پر سعودی عرب، برطانیہ اور امریکا کے لیے کام کرنے والے خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے 2024 سے 2025 کے دوران حوثی مخالف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور حساس معلومات فراہم کیں۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری افسروں اور ان کی نقل و حرکت، حوثی باغیوں کے میزائل سسٹمز اور مختلف حساس تنصیبات کے مقامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
فیصلے کے مطابق ان معلومات کی بدولت فوجی، سکیورٹی اور شہری علاقوں پر حملے ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ عدالت نے تمام مجرموں کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
