قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، سخت سکیورٹی کے انتظامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

latest urdu news

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2,792 پولنگ اسٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1,032 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے لیے دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اہم حلقے اور مقابلے:

  • این اے 18 ہری پور: 9 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
  • این اے 96: 16 امیدواروں کے درمیان مقابلہ، مرد ووٹرز 372,133 اور خواتین ووٹرز 272,991 ہیں۔
  • این اے 104: پانچ امیدوار میدان میں، کل ووٹرز 557,637۔
  • این اے 129: مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی اور ارسلان احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع، حلقے میں 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
  • این اے 143 ساہیوال: مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ، رجسٹرڈ ووٹرز 584,698۔
  • این اے 185: مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے آئی کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع۔
  • پی پی 87 میانوالی 3: 193 پولنگ اسٹیشنز، کل 640 پولنگ بوتھز (332 مردانہ، 308 خواتین کے)، 66 حساس پولنگ اسٹیشنز، سکیورٹی کے لیے 1,500 پولیس افسران اور اہلکار تعینات، پاک آرمی بھی موجود۔

سکیورٹی انتظامات:

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولیس نے مکمل سکیورٹی انتظامات کر لیے ہیں، 20,000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور دفعہ 144 اور اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ہری پور کے این اے 18 میں ضمنی الیکشن کے دوران ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter