گجرات پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے رکھ پبی اور بیلہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کی قیادت ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کی جبکہ نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ناز نے کی۔
آپریشن کے دوران ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے حفاظتی ساز و سامان کے ساتھ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ مشکوک افراد سے انٹیروگیشن کے ساتھ ساتھ علاقے کی سخت نگرانی بھی کی گئی تاکہ خطرناک عناصر کی گرفتاری ممکن ہو سکے۔
ڈی پی او گجرات نے بتایا کہ اس سرچ آپریشن کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ، اشتہاری عناصر کا قلع قمع اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔
