مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاحت حسین اور ممبر قومی اسمبلی حسین الٰہی کی گجرات میں نوبزادہ فیملی سے ملاقات ۔نواب زادہ گل، نوابزادہ طاہر الملک اور نوابزادہ حیدر مہدی سے خاندان کے سربراہ نواب زادہ مظہر علی خان کی وفات پر اظہار افوس کیا۔
چوہدری وجاحت حسین نے کہا کہ نوابزادہ مظہر علی خان نفیس شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے سیاسی اختلاف کو کبھی ذاتی دشمنی نہیں سمجھا،جب گجرات میں ویر مکاؤ مہم چلائی تو حمایت کی۔
چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ ہمارے والد نے ہماری ایسی تربیت کی ہے کہ ہم سیاسی مخالفت کوذاتی دشمنی نہیں سمجھتے۔نوابزادہ مظہر علی خان کا میں میرے دل میں خاص احترام تھا،خواہش تھی ان کے ساتھ سیاست کے میدان میں مقابلہ ہوتا ۔
چوہدری وجاہت حسین اور حسین الٰہی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اورنوابزادہ مظہر علی خان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
