قلعہ سیف اللہ: بھنگ کے کاشت کاروں کے گرد گھیرا تنگ، ملوث زمینداروں کی فہرست تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کے مطابق ان افراد کے نام باضابطہ طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیے گئے ہیں، جبکہ انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ ان کی سخت نگرانی اور قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انتظامیہ عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی نشاندہی کریں تاکہ منشیات اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی مزید مضبوط ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قلعہ سیف اللہ کو پرامن اور محفوظ ضلع بنانے کے لیے انتظامیہ پُرعزم ہے اور قانون شکنی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter