ملک پور فیصل آباد فیکٹری دھماکا، سنگین غفلت کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں فیکٹری انتظامیہ کی سنگین غفلت اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق فیکٹری مالک نے وفاقی حکومت سے این او سی حاصل نہیں کیا تھا اور فیکٹری میں بڑی مقدار میں آتش گیر مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ انکوائری کمیٹی نے بتایا کہ گیس سلنڈر میں لیکج کے ساتھ شارٹ سرکٹ ہونے سے کیمیکلز نے آگ پکڑی اور دھماکا ہو گیا۔ فیکٹری میں بوائلر نصب نہیں تھا جبکہ غیر تربیت یافتہ عملہ خطرناک کیمیکلز کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

حادثے کے بعد تھانہ منصور آباد میں فیکٹری مالک قیصر چغتائی سمیت 7 افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق منیجر بلال، خانساماں خالد، ورکر زین اور عطا محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری مالک نے بھی خود گرفتاری دے دی۔

فیصل آباد فیکٹری دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

سانحے میں 4 خاندان مکمل طور پر اجڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شامل تھے جن میں 62 سالہ شفیق، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور 4 پوتے پوتیاں شامل ہیں۔ ایک اور خاندان میں ماں، تین بیٹیاں اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر خاندانوں کے کئی افراد بھی دھماکے کی نذر ہو گئے۔

یہ المناک واقعہ ثابت کرتا ہے کہ صنعتی اداروں میں حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے کتنی بڑی تباہی جنم لے سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter