ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے باپ اور بیٹے سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر وین راستے میں بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

latest urdu news

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter