نائیجیریا: مسلح افراد نے کیتھولک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ کو اغوا کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں جمعہ کے روز ایک بڑے اغوا کا واقعہ پیش آیا جس میں مسلح افراد نے کیتھولک اسکول سے 227 طلبہ اور اساتذہ کو اغوا کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے اسکول سے طلبہ کی بڑی تعداد کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ واقعے کے وقت کچھ طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم اکثریت کو مسلح افراد نے اٹھا لیا۔ ان کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 215 طلبہ اور 12 اساتذہ شامل ہیں۔

latest urdu news

یہ واقعہ 2024 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اسکول اغوا ہے، جب اس سے قبل کدانا ریاست میں تقریباً 200 طلبہ کو اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بھی سینٹ میری اسکول سے طلبہ اور اساتذہ کے اغوا ہونے کی تصدیق کی ہے، اور اغواکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter