سوہاوہ (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی کارروائیاں کیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی نگرانی میں ستھرا پنجاب ٹیم نے قبرستان بابا نذر حسین شاہ میں موجود جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی کرائی، سیوریج نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا گیا اور مین بازار سوہاوہ کے دکانداروں کو دکانوں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
دورے کے دوران چیف آفیسر سوہاوہ اور مینیجر آر ڈبلیو ایم سی سوہاوہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو صفائی کی مجموعی صورتِ حال، جاری اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے واضح کیا کہ عوامی مقامات، بازاروں اور قبرستانوں میں صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
