گجرات:ٹانڈہ میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے قیام کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی تجویز پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ٹانڈہ میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، ضلع کونسل کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور پارک کے مجوزہ نقشے اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

انتظامیہ کے مطابق لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے منصوبے کے لیے ٹینڈر جلد جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد تعمیری کام مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔ پارک میں خواتین اور بچوں کے لیے تفریحی سہولیات، بیٹھنے کے مقامات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد خواتین اور بچوں کے لیے صحت مند، محفوظ اور خاندانی تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter