بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق تمام آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے جبکہ مقامی شہریوں نے بھرپور تعاون کیا۔

latest urdu news

آئی جی کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں ہونے والے آپریشنز میں 10 دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی جبکہ ایک سہولت کار گرفتار کیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں خطرناک کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی شامل ہیں۔

نصر خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھی ایک مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔ ہوید میں پولیس اور امن کمیٹیوں کی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

ڈومیل میں “فتنہ الخوارج” کے خلاف 8 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بنوں ریجن پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں پر کاری ضرب لگا کر شاندار کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو دہشتگردی سے مکمل پاک کرنے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter