این سی سی آئی اے کے تمام پرانے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے تمام سینئر اور پرانے افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تازہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف zonal اور administrative عہدوں پر فائز افسران کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

latest urdu news

ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے ہیں، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایبٹ آباد کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے بھی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

نئی تعیناتیوں کے تحت احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی زون، مدثر شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پشاور اور طارق خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فصیح کو کراچی سے سکھر منتقل کرکے زون کا نیا انچارج تعینات کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے تمام تقرریوں اور تبدیلیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter