وزیراعلیٰ کے پی کا عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

latest urdu news

خط میں سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی بہنوں کو ملاقات نہ کرانا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی واضح اجازت کے باوجود ملاقات کو روکنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے بلکہ انتظامی اختیارات کے غلط استعمال کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے خط میں وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقاتوں کے لیے باوقار، شفاف اور قانونی نظام قائم کیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ سہیل آفریدی نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کو ہر حال میں مقدم رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter