182
جی ٹی روڈ پر سروس موڑ کے قریب کار اور ہائی ایس وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق نیشنل فرنیچر کے سامنے پیش آنے والے حادثے میں لالہ موسیٰ کی جانب سے آنے والی ہائی ایس، گجرات سے رانگ سائڈ پر آتی ہوئی کار سے جا ٹکرائی۔
گجرات: جھنڈیوال کے قریب اسکول بس حادثہ، 9 بچے زخمی
کار میں 7 افراد سوار تھے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر 7 زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر عزیز بھٹی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
