ونیشیس جونیئر سب سے زیادہ آن لائن مقبول ایتھلیٹ، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل کے نوجوان فٹبال اسٹار ونیشیس جونیئر نے عالمی سطح پر آن لائن مقبولیت میں پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ونیشیس جونیئر نے ایک ماہ کے دوران انسٹاگرام پر 15 لاکھ نئے فالوورز حاصل کیے، جبکہ ان کے حوالے سے ایک ماہ میں 3 لاکھ 14 ہزار میڈیا رپورٹس اپ لوڈ ہوئیں۔ انسٹاگرام پر ونیشیس کے ہیش ٹیگز کی تعداد 14 لاکھ تک پہنچ گئی، جس سے ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اس دوران دوسرے نمبر پر آگئے، حالانکہ وہ فاربس لسٹ میں دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں سر فہرست ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے قریب رونالڈو کو بین الاقوامی کیریئر میں پہلا ریڈ کارڈ

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹس میں فٹبالرز غالب ہیں، اور ٹاپ 10 میں سے 5 فٹبالرز شامل ہیں۔ فرانس کے کیلیان امباپے مقبول ایتھلیٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

عالمی فٹبال رینکنگ میں ونیشیس جونیئر 46 ویں نمبر پر جبکہ رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter