بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، مشرقی بھارت میں بھی جھٹکے محسوس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بنگلادیش میں ریکٹر سکیل پر 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہروں کے ساتھ کولکتہ سمیت مشرقی بھارت کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

latest urdu news

بنگلادیشی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter