6
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر نے اطلاع دی تھی کہ ضلع کرم میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے دو الگ الگ آپریشنز میں سکیورٹی فورسز نے مجموعی طور پر 23 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پہلے ٹارگٹڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دوسرے گروہ کے خلاف کارروائی میں 11 مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
