خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے 18 اور 19 نومبر کو مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملنے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

latest urdu news

لکی مروت میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ ٹانک میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

کارروائیوں کے بعد تینوں علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم کسی بھی باقی ماندہ گروہ کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گرد گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں فیڈرل ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے جاری "عزمِ استحکام” مہم کا حصہ ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنے آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter