ڈپٹی کمشنر دینہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں گیس ایجنسیز اور خوراک کی قیمتوں کی نگرانی جاری ہے۔ مہنگے سلنڈر بیچنے پر متعدد گیس ایجنسیز کو سیل کر دیا گیا اور ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔
تندوروں کا بھی دورہ کیا گیا جہاں روٹی کے وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری نرخ سے زائد وصولی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اور واضح ہدایت کی گئی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
مٹن اور بیف شاپس، نیز ریڑھی بازار میں بھی دورے کیے گئے، جہاں قیمتوں کی نگرانی کی گئی۔ سرکاری نرخ سے زائد وصولی کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ شہریوں کو معیاری خدمات اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فراہم کرنا ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔
