4
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بنگلہ دیش کے وزیر برائے لیبر اور میری ٹائم جنرل سخاوت حسین سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان لیبر تعاون کے ساتھ ساتھ فضائی رابطوں، تجارتی تعلقات اور میری ٹائم شعبے میں روابط کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔
چوہدری سالک حسین نے پاکستانی ورکرز کے لیے جاری اقدامات، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور سروس ڈیلوری میں بہتری سے متعلق حکومتی اصلاحات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بہتر فضائی روابط، تجارتی سہولت کاری اور بحری شعبے میں تعاون سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت ملے گی اور باہمی مفاد کے مواقع مزید مضبوط ہوں گے۔
