19
مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو کی آرپی او طیب حفیظ چیمہ سے خصوصی ملاقات،ضلع گجرات کی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو۔
ملاقات میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فارق اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین محمدعلی شیرازی بھی شریک تھے۔
ملاقات میں چوہدری نصیر عباس سدھو نے گجرات میں چوری اور راہ زنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیاجبکہ منشیات کی روک تھام پر بھی گفتگو ہوئی۔
چوہدری نصیر عباس نے کہا کہ حلقہ این اے 65 میں اسلحہ اور تھانہ کچہری کے کلچر کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔
آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع گجرات میں امن وامان کی صورتحال کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
