اسلام آباد میں دبئی اسٹائل کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارتِ داخلہ نے کرکٹ میچوں کے دوران پیدا ہونے والے شدید ٹریفک مسائل کے حل کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ایک نیا اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی-12 میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق نیا اسٹیڈیم دبئی کے طرز کا جدید ڈھانچہ رکھے گا، اور اسے شہر کے مرکز سے دور تعمیر کرنے کا مقصد میچز کے دوران ہونے والے ٹریفک جام کو ختم کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسٹیڈیم کے ساتھ ایک سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ٹیموں کے قیام کی پوری سہولت ہوگی۔ جدید پارکنگ سسٹم، سخت سکیورٹی، اور ٹرانسپورٹ کے معیاری انتظامات بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے جدید فیچرز اسلام آباد میں متعارف کرائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter