پاکستان مخالف فلم ‘دھریندر’ کا ٹریلر جاری، بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے رنویر سنگھ کا مذاق بنا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کی نئی پاکستان مخالف فلمدھریندر(Dhurandhar) کے ٹریلر کے جاری ہونے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر سب سے زیادہ تنقید بھارتی صارفین کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

ٹریلر میں کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاری کو ایک مکمل جنگ زدہ خطہ دکھایا گیا ہے، جہاں رنویر سنگھ کو مرکزی کردار میں یوں دکھایا گیا ہے جیسے وہ کسی دشمن علاقے میں قدم رکھ رہے ہوں۔ ان کا کردار بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ ہے، جبکہ ارجن رامپال پاکستانی انٹیلیجنس کے ایک میجر کے طور پر نظر آئیں گے۔

فلم میں سیاسی علامتوں کی موجودگی نے بھی بحث چھیڑ دی ہے، جن میں پیپلز پارٹی کے جلسے، بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور پارٹی کے پرچم شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت کی پاکستان مخالف سوچ ایک بار پھر بالی وڈ میں شدت سے جھلک رہی ہے۔ تاہم، فلم میں سنجے دت کو مرحوم ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمان ڈکیت کے کردار میں کاسٹ کیے جانے پر بھارتی صارفین نے طنز و مزاح کا طوفان برپا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اسے مسخ شدہ کہانی، ضرورت سے زیادہ سنسنی خیزی اور ناقص تصویر کشی قرار دیتے ہوئے فلم کو پہلے ہی سے مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ فلم کی ریلیز دسمبر کے اوائل میں متوقع ہے، لیکن ٹریلر کی بنیاد پر یہ بالی وڈ کے لیے سبکی کا باعث بن چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter