گوگل نے متعارف کرایا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل نے اپنا نیا اور سب سے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی 3 متعارف کروا دیا ہے، جو صارفین کو جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انٹرفیس کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ یہ ماڈل اپنے پیشرو جیمنائی 2.5 سے بھی زیادہ طاقتور اور جدید ہے، اور گوگل کے مطابق اس میں منطقی سوچ اور استدلال کی صلاحیت میں نمایاں پیشرفت کی گئی ہے۔

latest urdu news

نئے ماڈل کے ساتھ جیمنائی 3 ڈیپ تھنک بھی جاری کیا گیا ہے، جو تحقیق میں زیادہ معاونت فراہم کرے گا اور گوگل اے آئی الٹرا کے سبسکرائبرز کے لیے آئندہ ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔ گوگل کے مطابق جیمنائی ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد اب 65 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

مزید براں، گوگل نے پاور کوڈنگ انٹرفیس گوگل اینٹی گریویٹی بھی متعارف کرایا ہے، جو ملٹی ایجنٹک کوڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے اور براؤزر و ایڈیٹر کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہترین ایپلیکیشنز بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اوپن اے آئی نے گوگل کروم کے مقابلے پر “چیٹ جی پی ٹی اٹلس” ویب براؤزر متعارف کرا دیا

یہ اقدام گوگل اور اوپن اے آئی کے درمیان اے آئی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter