کراچی میں خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی پولیس نے خواتین کے موبائل فونز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مختلف خواتین کو ہراساں کرنے، دھمکانے اور رقم بٹورنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزم لنکس بھیج کر خواتین کے موبائل فونز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتا تھا۔ اکاؤنٹس ہیک کرنے کے بعد وہ خواتین کے نمبرز اکٹھے کرتا اور پھر واٹس ایپ پر پیغامات اور کالز کے ذریعے انہیں دھمکاتا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم خواتین کو لالچ اور خوفزدہ کرکے اپنی پسند کی جگہ پر بلاتا، وہاں ان کی ویڈیوز بناتا تھا اور بعد ازاں انہی ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ان سے بدفعلی اور پیسے بٹورتا تھا۔ پولیس کے مطابق متعدد خواتین اس شخص کے ہتھکنڈوں کا شکار بن چکی ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیر خان کو عیدگاہ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے دو موبائل فونز اور غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter