ٹرائی نیشن سیریز شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرائی نیشن سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تینوں ٹیموں نے جس جذبے اور لگن کے ساتھ سیریز میں حصہ لیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی شاندار نمائندگی کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی ایسی مثال قائم کریں گے جو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں بورڈ تمام میچز بہترین انتظامات کے ساتھ منعقد کر رہا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں مسلسل بین الاقوامی کرکٹ کا انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کی واضح علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا، جو نہ صرف کھیل کے فروغ بلکہ پاکستان کے مثبت امیج کے لیے اہم ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter