اسرائیلی فضائی حملہ: فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں 13 افراد شہید، متعدد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فضائی جارحیت کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

latest urdu news

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کے رفح اور خان یونس کے مختلف علاقوں میں بھی فضائی بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے قبل مشرقی غزہ شہر میں بھی قابض فوج نے کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کے چھاپوں میں تیزی آگئی ہے۔ جنین، طوباس، بیت لحم اور الخلیل میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ الخلیل کے قریب بیت عمر میں ایک گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ کو تشدد کے بعد باہر نکال دیا گیا اور مکان کا مرکزی دروازہ سیل کردیا گیا۔ جنین کے قریب الیامون میں 14 سالہ لڑکے کو گھر کے اندر گولی مار دی گئی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 69,483 فلسطینی شہید اور 170,706 زخمی ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter