تھانہ کالا گجراں پولیس نے نجی مارکی میں ہونے والی ڈانس اور موسیقی کی محفل پر چھاپہ مار کر پروگرام کو منسوخ کردیا، جس کے باعث مہک ملک سمیت دیگر ڈانسرز بغیر پرفارمنس واپس لوٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران مہک ملک کی ڈانس پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے ساونڈ ایکٹ اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر محفل بند کروا دی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ موسیقی کے آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی اور بااثر شخصیات کی سفارشوں کے باوجود پولیس نے کارروائی نہ روکی اور محفل مکمل طور پر ختم کرا دی۔ دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ امیر زادوں اور مارکی انتظامیہ کو قانونی گرفت سے کیوں نہ گزرنا پڑا، جس نے شہریوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔
