7
سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی وجہ سرفراز احمد کو دی جانے والی نئی ذمہ داریوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اظہر علی نے پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ وہ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی پی سی بی میں اچانک انٹری اور اہم ذمہ داریاں ملنا، خصوصاً پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کا انچارج بنایا جانا، اظہر علی کی ناراضی کی بنیادی وجہ ہے۔
پی سی بی کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
