بھارت جنگ کے بعد دنیا میں منہ چھپا رہا ہے: بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد پاکستان کی صلاحیت اور معیار پوری دنیا پر ثابت ہو گیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی سطح پر جواب دینے سے گریزاں ہیں۔

latest urdu news

مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عوام کے نمائندے اُن کی مؤثر نمائندگی نہ کر سکیں تو قوموں کو خود جدوجہد کرنا پڑتی ہے، کشمیر کے عوام کی مزاحمت اور آواز کو دنیا نے سنا اور فیصل راٹھور نے بھی اس جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب مظفرآباد میں فیصل راٹھور عوام کی حقیقی نمائندگی کریں گے، اور ان کے کیے گئے وعدے میرے پاس عوام کی امانت ہیں۔ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت چلانے کے قائل نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عمران خان کو مسلط کیا گیا تھا، لیکن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ شعور کا مظاہرہ کیا اور ہمیں مایوس نہیں کیا۔

آپریشن سندور صرف ٹریلر تھا: بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان کا دفاعی معیار کیا ہے، ’’مودی دنیا سے نظریں چُرا رہے ہیں، امریکا سمیت متعدد ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ ان کے سات جہاز گرے تھے، بھارت آج ہر عالمی فورم سے فرار ہو رہا ہے۔‘‘

بلاول نے کہا کہ بھارت پاکستان اور کشمیر کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے، ’’مودی سرکار جنگ بھی ہاری اور اب سازش بھی ہارے گی۔‘‘

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter