جہلم: ڈی پی او جہلم کی روزانہ کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری ایکشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سُن کر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

latest urdu news

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق، ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے عوامی مسائل اور درخواستیں سنیں اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی فوری احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے تفصیلات معلوم کیں اور مسائل کو مقررہ ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، عوام الناس بلا جھجھک اپنی شکایات کے سلسلے میں مجھ سے مل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں میں اعتماد پیدا ہو۔ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter