ڈیفنس کراچی میں نئی نویلی دلہن کی پراسرار موت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ماہ قبل شادی کرنے والی نوجوان دلہن کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد واقعے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق زینب زوجہ زین عمر کی لاش ڈیفنس فیز 5 کے بدر کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے ملی۔

latest urdu news

ابتدائی مشاہدے میں واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا، تاہم تفتیش آگے بڑھنے پر پولیس کو واقعے میں مشکوک پہلو نظر آنے لگے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

تحقیقات کے مطابق زینب کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کی خالہ کے گھر مقیم تھی۔ واقعے کے وقت اس کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ وہ ایک سکیورٹی ادارے میں ملازم ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter