ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری معطل کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اب بھارتی شہری بغیر ویزا ایران میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اور ایران نے بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو دی جانے والی یک طرفہ ویزا فری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق ایران یہ اقدام اُن متعدد واقعات کے بعد کر رہا ہے جن میں بھارتی شہریوں کو جھوٹی ملازمت کے وعدوں یا بیرونِ ملک اسمگلنگ (ڈنکی روٹ) کے بہانے ایران بلایا گیا، جہاں پہنچنے پر کئی افراد کو اغوا کر کے تاوان طلب کیا گیا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان شکایات کے بعد ایرانی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ قدم اس سہولت کے مجرمانہ استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت 22 نومبر کے بعد بھارتی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے یا وہاں سے کسی تیسرے ملک کا سفر جاری رکھنے کے لیے پیشگی ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter