الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق کمیشن مقامی حکومتوں کے الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسران (RO)، ڈپٹی ریٹرننگ افسران (DRO) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (ARO) کا تقرر سرکاری محکموں، عدلیہ یا کسی بھی متعلقہ سرکاری ادارے سے کر سکے گا۔
محفوظ کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی سابق بلدیاتی حکومت 14 فروری 2021 کو اپنی مدت پوری کر چکی تھی۔ قانون کے تحت الیکشن کمیشن پر لازم ہے کہ بلدیاتی حکومت کی مدت کے اختتام کے 120 دن کے اندر نئے انتخابات کرائے جائیں، تاہم 2021 کے بعد سے تاحال اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن کے اس تازہ فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ایک بار پھر ہموار ہو گئی ہے۔
