جہلم میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر محکموں کی موک ایکسرسائز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ کمپلیکس جہلم میں سیکیورٹی موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

موک ایکسر سائز میں ریسکیو 1122، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد ہنگامی یا دہشت گردانہ صورتحال میں اداروں کی باہمی ہم آہنگی اور ردعمل کی استعداد کو جانچنا تھا۔

latest urdu news

مشق کے دوران فرضی طور پر ایک سیکیورٹی خطرہ پیدا کیا گیا، جس پر تمام اداروں نے فوری اور موثر ردعمل دیا۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کیا، فرضی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی اور عمارت کو محفوظ بنایا۔ ریسکیو ٹیموں نے فرضی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں محفوظ طریقے سے کمپلیکس سے باہر نکالا۔ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے انخلاء کے عمل اور ہنگامی صورتحال میں رضاکارانہ معاونت کو منظم کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی شگفتہ جبیں نے موک ایکسرسائز کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مشق اس بات کا ثبوت ہے کہ جہلم کے سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر اسکیم، وزیر مملکت نے جہلم کے 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کیے

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مستقبل میں بھی اس طرح کی مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی تاکہ اہلکاروں کی تربیت اور اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter