آپریشن سندور صرف ٹریلر تھا: بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے ایک بار پھر جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور 1.0 دراصل ’’صرف ایک ٹریلر‘‘ تھا جو 88 گھنٹوں میں مکمل ہو گیا، جبکہ اصل کارروائی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی۔

latest urdu news

چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے دوران جب ان سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’1.0 تو بس ٹریلر تھا، فلم شروع ہونا ابھی باقی ہے۔‘‘ ان کے مطابق آپریشن کی مختصر مدت بھارت کی تیاری اور صلاحیت کا ثبوت ہے۔

جنرل دویدی کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں پیدا ہونے والے آئندہ ممکنہ حالات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کے بقول اگر پاکستان ایسی کوئی صورتحال دوبارہ پیدا کرتا ہے تو بھارت اسے یہ سکھانے کی پوزیشن میں ہے کہ ایک ذمہ دار ملک اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کرتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو خطے میں کشیدگی بڑھانے والا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے اس پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter