راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

latest urdu news

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سردار جاوید ایوب اور چوہدری قاسم مجید سمیت دیگر اراکین نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ تحریک میں متبادل قائدِ ایوان کے لیے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

ووٹنگ کے دوران راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ یوں بھاری اکثریت کے ساتھ وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ’’یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک فرد کو ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا جائے، کیا کابینہ کے ارکان اس کے ذمہ دار نہیں؟‘‘

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ساتھ ہی نئے وزیراعظم کی حلف برداری جمعرات کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود علالت کے باعث حلف نہیں لے سکیں گے، جس پر اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter