روس میں باپ نے بچوں کی کفالت سے بچنے کے لیے ہر سال نام بدلنے کی کوشش کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کے شہر تایومین میں ایک باپ نے بچوں کی مالی معاونت (چائلڈ سپورٹ) سے بچنے کے لیے ہر سال اپنا پورا نام بدلنے کا حیران کن حربہ آزمایا۔

تایومین میں چائلڈ سپورٹ کی وصولی کے لیے ذمہ دار بیلیف سروس کے سربراہ رومن کورینیو نے روسی میڈیا کو بتایا کہ یہ شخص ہر سال اپنا پہلا نام، آخری نام اور باپ کا نام بدلتا تھا تاکہ قانونی طور پر بچوں کی کفالت سے بچ سکے۔

latest urdu news

کورینیو کے مطابق، یہ سلسلہ دہراتا رہتا تھا اور ہر سال دوبارہ اپنا پرانا نام استعمال کرتا، مگر بیلیف افسران اس کی کوششوں کو ناکام بناتے رہے۔ جب کسی شخص کا نام بدلتا ہے تو رجسٹری آفس کی معلومات بیلیف افسران کو بھیج دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے قرضدار بچوں کی مالی مدد سے نہیں بچ سکتا۔

تایومین کے بیلیف افسران نے مزید بتایا کہ مقامی رہائشی اکثر اپنے قرض سے بچنے کے لیے عجیب و غریب حربے استعمال کرتے ہیں۔ ایک شخص نے بیلیف افسران کو دھوکہ دینے کے لیے دعویٰ کیا کہ وہ ایگروفوبیا (باہر نکلنے کے خوف) میں مبتلا ہے، حالانکہ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ شخص دو اپارٹمنٹس کا مالک تھا، جن میں سے ایک پر ضبطی کی کارروائی کی جا رہی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter