پنجاب میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ، 22 نومبر تک اس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں احتجاج، جلسے جلوس، ریلیاں، دھرنے اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا ممنوع ہوگا۔

latest urdu news

ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال، اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدامات امن و امان قائم رکھنے، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے دہشتگردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع

ترجمان نے مزید بتایا کہ پابندی شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر لاگو نہیں ہوگی۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر جلوس اور دھرنے دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں، اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter