ڈپٹی کمشنر نورالعین کا گجرات میں خسرہ و روبیلا مہم کا افتتاح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر نورالعین نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاء المنعم، ایم ایس ڈاکٹر رانا امتیاز احمد، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ بھی موجود تھا۔

latest urdu news

محکمہ صحت کے مطابق یہ ویکسینیشن مہم 15 سے 27 نومبر تک ضلع بھر میں جاری رہے گی، جس کے دوران 9 ماہ سے 15 سال کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور صحت عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے والدین تعاون یقینی بنائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter