فیلڈ مارشل عاصم منیر اس عہدے کے اصل مستحق ہیں، ان سے بہتر انتخاب ممکن نہیں تھا، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حالیہ تقرری کو انتہائی مثبت فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصب کے لیے ان سے بہتر کوئی اور شخصیت نہیں ہوسکتی۔ لندن میں ایون فیلڈ سے وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کی مثال قائم کی ہے، اور وہ اس عہدے کے سب سے بڑے حقدار ہیں۔

latest urdu news

ججز کے استعفوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اگر ان کا ضمیر جاگ چکا ہے تو یہ سوال پہلے اٹھنا چاہیے تھا، جب نواز شریف، انہیں اور دیگر سیاسی شخصیات کو مبینہ طور پر ناحق سزائیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انصاف کی کوشش نہیں بلکہ مکافاتِ عمل ہے، اور انہوں نے اپنی جانب سے کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ کی رپورٹ پوری دنیا کے سامنے ہے اور اس میں موجود تفصیلات پر شکوک کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہونگی: وزیر اعلیٰ مریم نواز

کوپ 30 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ عالمی فورم پر پنجاب کے جدید اور اہم منصوبے پیش کیے گئے، جو صوبے کے لیے مستقبل میں بڑی پیش رفت ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ "میری شناخت مریم نواز ہی ہے، یہی میرا تعارف ہے۔”

اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق مسئلے پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں اور قبضہ مافیا سے جڑے مسائل اب برسوں نہیں، بلکہ چند ہفتوں میں حل کر دیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter