26
اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے دو نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد عدالت میں ججز کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔
تقریبِ حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے دونوں نئے ججز سے حلف لیا۔ اس موقع پر عدالتی افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
نئے شامل ہونے والے ججز میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں، جنہیں باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے پہلا انتظامی حکم جاری کردیا
یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی حلف اٹھا چکے ہیں۔ نئے ججز کی شمولیت کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان سمیت عدالت کے ججز کی تعداد اب سات ہو گئی ہے، جس سے عدالتی امور میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔
