دبئی میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والے غیر ضروری شور کی روک تھام کے لیے جدید اے آئی ریڈار سسٹم نصب کردیا گیا ہے، جو تیز آواز میں موسیقی چلانے، زیادہ ہارن بجانے اور انجن کے شور کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کرے گا۔
پولیس کے مطابق یہ سسٹم شور کی حد سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کرے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر غیر ضروری آوازوں میں کمی لانے کا مقصد دبئی کو دنیا کے پرسکون اور مہذب ترین شہروں میں شامل کرنا ہے۔
شور مچانے والی گاڑیوں کے علاوہ وہ ڈرائیور بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے جو حد سے زیادہ ہارن بجاتے ہیں یا گاڑی میں بلند آواز میں گانے چلاتے ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اے آئی ریڈار کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہر بھر میں سخت نگرانی ممکن ہو سکے۔
