ٹک ٹاکر وردہ ملک: تنقید کے باوجود 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ روپے سے زائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور ٹک ٹاک انفلوئنسر وردہ ملک نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں اپنے کام اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی۔

وردہ ملک نے کہا کہ اگر وہ ٹک ٹاکر نہ بنتیں تو گھر کے اخراجات اور بھائی کی شادی کے لیے دو ہی راستے ہوتے: کسی مالی طور پر مستحکم مرد سے شادی کرنا یا خود باہر نکل کر پیسے کمانا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔

latest urdu news

تنقید اور گالیوں کے بارے میں وردہ ملک نے کہا: "ہم اچھا کریں یا بُرا، ہمیں گالیاں پڑتی ہیں، اور یہ کسی بھی باعزت انسان کو اچھا نہیں لگتا۔”

انہوں نے بتایا کہ 15 سے 20 منٹ کے دوران وہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کما لیتی ہیں اور لائیو کے دوران جو گفٹ فالوورز دیتے ہیں اکثر بے ہودہ توقعات کے ساتھ ہوتے ہیں۔

وردہ ملک نے یہ بھی کہا کہ ویڈیوز بنانے کے باعث انہیں خاندان کی مخالفت کا سامنا ہے، مگر وہ اپنے حالات کے پیش نظر کام جاری رکھیں گی۔

پوڈ کاسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر دو طرح کی آراء سامنے آئیں: ایک میں انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے طبقے نے اینکر کو سوالات اور مداخلت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter