7
کراچی میں سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کی دو مسلسل وارداتوں کے دوران 70 لاکھ روپے غائب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بیدل مسرور نے اپنا ایک پلاٹ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ رقم دو حصوں میں تقسیم کر کے گھر میں موجود ایک کنستر میں رکھ دی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو گلوکار کے گھر سے 30 لاکھ روپے چوری ہوئے جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔ اس کے اگلے ہی دن 13 نومبر کو کنستر میں رکھی مزید 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چوری کرلی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں وارداتوں کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ علاقے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جاسکے۔
واقعہ پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
