اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے تعلق سے ایک نیا معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا ہے۔
حال ہی میں علیزہ سلطان نے فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا: "براہ مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیج دیں”۔
اس کمنٹ کے جواب میں فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا: "پہلی بات یہ کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں، اور دوسری بات یہ کہ تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر متاثر کر چکی ہو۔ ہماری فیملی کو ستانا بند کرو اور اپنے والد و بھائی کے نمبرز سے فیروز خان سے رابطہ بند کر دو۔”
ڈاکٹر زینب نے مزید لکھا کہ علیزہ سلطان کو فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا، اور انہیں ذاتی مسائل اپنے تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر علیزہ نے شادی نہ کی تو وہ عوامی سطح پر حقیقت بیان کر سکتی ہیں۔
View this post on Instagram
اس معاملے میں فیروز خان کی بہن نے بھی موقف پیش کیا اور کہا کہ بچوں کے اخراجات کبھی نہیں روکے گئے اور ہر ماہ 2 لاکھ روپے بھیجے جاتے ہیں۔
بات بڑھنے کے بعد فیروز خان کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی، لیکن اس سے قبل ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔
