ججز کی تنخواہوں سمیت ہر فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، ان لوگوں نے ایوان کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا: طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں، سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، آئین ججز کی مرضی کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ سوموٹو پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی تھی، ججز حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرکے لاچار کر دیتے تھے، جس کو دل چاہے ہٹا دیں اور جس کو دل چاہے لے آئیں، یہ پارلیمنٹ کا کام نہیں ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ججز کی تنخواہوں سے لے کر ہر فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ نظر آنا چاہیے، لیکن ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، ججز سیاسی پارٹی نہیں ہوتے اور ان کے استعفے بھی سیاسی نوعیت کے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں ن لیگ اپنی کارکردگی سے جیتے گی، جو تشدد کرتا ہے وہ سیاست نہیں کرتا، ن لیگ کے دور حکومت میں ملک میں ترقی ہوئی اور فیصل آباد میں بھی ن لیگ آسانی سے الیکشن جیتے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter