عارضہ قلب اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد حج 2026 میں شریک نہیں ہو سکیں گے، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے بیمار عازمین پر پابندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی نافذ کر دی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق، اگر کوئی بیمار عازم حج کے لیے سعودی عرب آئے تو اسے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور واپسی کا خرچہ عازم خود ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ، فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

latest urdu news

سعودی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج 2026 کے لیے طبی شرائط کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق:

  • گردے کے امراض یا ڈائیلاسز کے مریض
  • دل کے ایسے مریض جو مشقت کے قابل نہ ہوں
  • پھیپھڑوں اور جگر کے شدید مریض
  • شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کمزور یاداشت، شدید معذوری، ڈیمنشیا
  • شدید بڑھاپا، الزائمر، پارکنسنز (رعشہ)
  • حاملہ خواتین
  • کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار
  • کینسر کے مریض

ان تمام افراد پر حج 2026 میں شرکت پر پابندی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج پر روانگی سے قبل میڈیکل افسر کسی بھی عازم کو روانگی سے روکنے کا اختیار رکھے گا۔ سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کی درستگی کی تصدیق کریں گی اور صرف وہی افراد حج کے لیے روانہ ہوں گے جو مقررہ بنیادی صحت کے معیار پر پورا اتریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter