5
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
مریم نواز نے مہمان سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو بھی سراہا اور کہا کہ مہمان ٹیم کا کرکٹ کے لیے جذبہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، اور دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم کی شاندار سنچری کی تعریف کی اور دعا کی کہ پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہے۔
