ستائیسویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان احتجاج کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے ارکان احتجاجی واک کریں گے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک واک کریں گے۔ اس کے علاوہ، ارکان اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ریکوزیشن بھی جمع کروائی جائے گی۔

ریکوزیشن میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ صورتحال کو ایوان میں زیر بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو اس احتجاج اور واک کے لیے ہدایت جاری کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter